Wed, September 16, 2026

امریکہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کو وارننگ دے دی

امریکہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کو وارننگ دے دی

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ جو ممالک فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کریں گے، انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکہ نے فلسطینی ریاست کے حامی ممالک کو یہ بات واضح کر دی ہے کہ اس معاملے میں ان کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

روبیو نے مغربی کنارے کو اسرائیل کے ساتھ الحاق کے موضوع پر بات کرنے سے گریز کیا، لیکن فلسطین کے حوالے سے امریکہ کی پالیسی سختی سے جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

دوسری طرف، برطانیہ اور کئی دوسرے ممالک پہلے ہی فلسطین کو ریاست تسلیم کر چکے ہیں، اور ستمبر میں فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا اور بیلجیم بھی اس فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔

ٹیگز: