Wed, September 16, 2026

برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کا فلسطین کو فوری طور پر ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کا فلسطین کو فوری طور پر ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

لندن: برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے 60 ارکانِ پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو فوری طور پر ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے۔ یہ مطالبہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو لکھے گئے ایک خط میں کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ برطانیہ کو دو ریاستی حل کی عملی حمایت کرنی چاہیے۔

خط میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی UNRWA کے ذریعے غزہ میں امداد کی بحالی پر زور دیا گیا ہے۔ ارکانِ پارلیمنٹ نے خط میں اسرائیلی انسانی حقوق کے وکیل مائیکل سفارد کے اس بیان کا حوالہ بھی دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ کے جنوبی حصے کی جانب زبردستی دھکیلا جا رہا ہے، تاکہ انہیں غزہ سے بے دخل کیا جا سکے۔ ارکان نے اس اقدام کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برطانیہ کھل کر اس کی مخالفت کرے۔

ساتھ ہی لندن میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شرکت کرنے والے 40 سے زائد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گزشتہ ہفتے بھی ایسے ہی ایک مظاہرے میں 29 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ٹیگز: