Thu, September 17, 2026

مودی سرکار نے عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کر دیا

مودی سرکار نے عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کر دیا

نئی دہلی : انڈین  حکومت نے معروف پاکستانی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔ یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت پاکستانی مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ عابدہ پروین، جنہیں صوفی موسیقی کی عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے، اس پابندی کی تازہ ترین متاثرہ شخصیت ہیں۔

جب انڈین  صارفین عابدہ پروین کا انسٹاگرام پروفائل کھولنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں پیغام ملتا ہے کہ "یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں ہے، کیونکہ قانونی درخواست پر عمل کیا گیا ہے"۔ عابدہ پروین کے مشہور گانے جیسے "تو جھوم"، "آقا"، "چھاپ تلک" اور "پردہ داری" نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی پسندیدہ ہیں۔ ان کے گانے انسانیت اور محبت کا پیغام دیتے ہیں، اور ان کی موسیقی نے ہمیشہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا ہے۔

اس پابندی کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے مداحوں نے شدید افسوس اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کئی بھارتی اور پاکستانی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ فن اور موسیقی کو سیاسی تنازعات سے دور رکھا جائے۔ ایک بھارتی مداح نے کہا، "عابدہ پروین کی آواز دلوں کو جوڑتی ہے، اور اس پر پابندی لگانا افسوسناک ہے۔

ٹیگز: