Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 158 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 158 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 158,604 تک پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن یہ انڈیکس 155,777 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، یعنی 1354 پوائنٹس کی کمی تھی۔

ایشیا کی دیگر مارکیٹوں میں بھی اچھا رجحان رہا۔ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 10.4 فیصد بڑھا، جاپان کا نکی انڈیکس 2.9 فیصد اوپر گیا، چین کا سی ایس آئی 300 انڈیکس تقریباً 1 فیصد بڑھا، ہانگ کانگ کا ہانگ سینگ انڈیکس بھی 1 فیصد اوپر گیا جبکہ تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا۔

اس دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جو 279.42 روپے سے گر کر 279.40 روپے ہو گئی۔

ٹیگز: