کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بدولت مارکیٹ نے بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار 238 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مارکیٹ اس وقت 1 لاکھ 74 ہزار 437 کی تاریخی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے، جبکہ گزشتہ روز کاروبار کا اختتام 1 لاکھ 72 ہزار 196 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ انڈیکس میں ہونے والی اس بڑی پیش قدمی سے سرمایہ کاروں کے پورٹ فولیو میں اربوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے موصول ہونے والے 1 ارب ڈالر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی اطلاعات نے مارکیٹ میں مثبت لہر دوڑائی ہے۔ اس کے علاوہ شرح سود میں کمی کی توقعات اور معاشی استحکام کی خبروں نے بڑے سرمایہ کاروں کو خریداری پر مائل کیا ہے۔