لاہور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی فیصلوں میں تمام سیاسی جماعتوں کو شامل رکھا گیا، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے اندرون و بیرون ملک کامیابی حاصل کی۔
اسحاق ڈار نے کہاجب پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم نے تمام جماعتوں سے رابطہ کیا۔ اپوزیشن کو بھی انگیج کیا، اور دنیا نے ہماری متحد آواز سنی۔انہوں نے کہا کہ "ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی نے حکومت میں کوئی وزارت نہیں مانگی، وہ ہماری اتحادی ہے اور ہمارے تعلقات خوشگوار ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کرپشن کے خلاف مؤقف اپناتے ہوئے کہا "کرپشن کسی بھی سطح پر ہو، قانون کو حرکت میں آنا چاہیے تاکہ انصاف یقینی بنایا جا سکے۔ "2022 میں ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا، مگر بروقت فیصلہ سازی سے ملک کو بچایا گیا۔ آج ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ہیں، اور بین الاقوامی سطح پر ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔"