Wed, September 16, 2026

دیگر عرب ممالک بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

دیگر عرب ممالک بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

لندن:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ راتوں رات طے نہیں پایا بلکہ اس پر کئی ماہ کام ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بنایا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت کی ناراضگی اہم نہیں، پاکستان کا مقصد خطے میں امن قائم کرنا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اسے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ دیگر عرب ممالک بھی اس دفاعی معاہدے میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ٹیگز: