لکی مروت: سی ٹی ڈی نے سرائے نورنگ بھٹانی نہر کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 شدت پسند دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ یہ دہشتگرد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ ان سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور دستی بم بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔