Wed, September 16, 2026

بنوں اور باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 34 شدت پسند مارے گئے

بنوں اور باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 34 شدت پسند مارے گئے

بنوں / باجوڑ: خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں اور باجوڑ میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اب تک کی کارروائی میں 34 شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 11 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 زخمی شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درجنوں مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

اسی طرح باجوڑ میں بھی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، جہاں اب تک 23 شدت پسند مارے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک علاقے کو مکمل طور پر محفوظ نہیں بنا دیا جاتا۔

ٹیگز: