Wed, September 16, 2026

محرم الحرام: پنجاب میں امن و امان کے لیے غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات

محرم الحرام: پنجاب میں امن و امان کے لیے غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات

لاہور:محرم الحرام کی نویں تاریخ کے موقع پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حساس صورتحال کے پیش نظر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تیاری کی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق ایک لاکھ سے زائد اہلکاروں کی تعیناتی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ریاست امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنانا چاہتی ہے۔ اس بار صرف لاہور میں 10 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ، سیف سٹیز اتھارٹی اور خفیہ ادارے ہم آہنگی کے ساتھ ہر جلوس اور مجلس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تمام اضلاع میں کنٹرول رومز کو مرکزی دفتر سے جوڑ دیا گیا ہے تاکہ لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس حاصل کی جا سکیں۔

ٹیگز: