کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 1456 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 491 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ میں مثبت رجحان کی وجہ سے حصص کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔