Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے کو ملی۔ مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 829 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1103 پوائنٹس بڑھا تھا اور 167,346 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ امریکی کرنسی 6 پیسے سستی ہو کر 281 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو روپے کی قدر میں استحکام کی نشاندہی کرتی ہے۔

ٹیگز: