کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی کارکردگی دکھائی ہے۔ ہفتے کے دوسرے کاروباری دن مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1,57,088 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی دکھائی اور ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خاص طور پر سیمنٹ، بینکنگ، تیل اور گیس کے شعبوں میں زبردست خریداری دیکھی گئی۔ حبکو، ماری، یو بی ایل اور نیشنل بینک جیسے بڑے ادارے بھی مثبت انداز میں سامنے آئے۔
گزشتہ دن بھی مارکیٹ نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی جب ہنڈرڈ انڈیکس 1,56,087 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، اور آج کی کارکردگی نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔