Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی: 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 40 ہزار کی حد پار کر لی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی: 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 40 ہزار کی حد پار کر لی

کراچی :  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور 100 انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ 40 ہزار کی حد عبور کر لی۔

آج مارکیٹ کا آغاز مثبت رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 662 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور وہ ایک لاکھ 40 ہزار 82 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 420 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

ٹیگز: