اسلام آباد:وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی فریم ورک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران باہمی تجارتی فریم ورک پر مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دونوں فریقوں نے معاہدے کو جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داری پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور معاشی استحکام کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم) کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔