Wed, September 16, 2026

اسلام آباد میں اہم سفارتی پیش رفت، امریکا ایران مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے عملی اقدامات پر اتفاق

اسلام آباد میں اہم سفارتی پیش رفت، امریکا ایران مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے عملی اقدامات پر اتفاق

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایم او یو کے تحت اعلیٰ سطح کمیٹی کا پہلا اجلاس کامیابی سے مکمل ہو گیا، جس میں مثبت اور تعمیری ماحول میں بات چیت ہوئی اور اہم پیش رفت سامنے آئی۔

وزیراعظم کے مطابق اجلاس میں 60 روز کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیاسی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔

شہباز شریف نے امریکا اور ایران کی قیادت کے تعمیری روابط برقرار رکھنے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اہم عمل کو آگے بڑھانے میں تعاون کرنے والے تمام دوست اور برادر ممالک کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم نے قطر کی جانب سے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے اور سوئس حکومت کی میزبانی و سہولت کاری کو بھی سراہا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ ٹیموں کی کاوشوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔

ٹیگز: