Wed, September 16, 2026

جنوبی کوریا کے اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش گاڑی سے برآمد

جنوبی کوریا کے اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش گاڑی سے برآمد

سئیول : جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو کو جنوبی سیؤل کے علاقے یونگ اِن میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا ہے۔ لوگوں نے جیسے ہی یہ دیکھا تو فوری حکام کو اطلاع دی۔

حکومت نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ ان کی موت کی وجہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ سونگ یونگ کیو کو جون میں شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد انہیں کئی فلموں سے بھی نکال دیا گیا تھا۔ اداکار کے اہل خانہ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

ٹیگز: