Wed, September 16, 2026

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ سے برآمد

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ سے برآمد

کراچی :کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش مل گئی ہے۔

پولیس کے مطابق آج سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے عدالت کے حکم کے تحت فلیٹ خالی کرانے کے لیے پہنچے تو دروازہ بند تھا۔ دروازہ نہ کھلنے پر پولیس نے زبردستی داخل ہو کر فلیٹ کا معائنہ کیا، جہاں خاتون کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی۔ لاش کے ساتھ فلیٹ سے اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے، جنہیں مزید تفتیش کے لیے جمع کر لیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اداکارہ حمیرا اصغر تقریباً سات سال سے اس فلیٹ میں مقیم تھیں اور اکیلی رہتی تھیں۔ فلیٹ کے مالک نے کرایہ کی عدم ادائیگی کے باعث عدالت میں کیس کیا تھا اور آج عدالت کے حکم پر بیلف کے ذریعے فلیٹ خالی کروایا جا رہا تھا کہ لاش سامنے آئی۔

ابتدائی اندازے کے مطابق لاش کی موت پندرہ سے بیس دن پرانی ہو سکتی ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوگی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا ہے کہ اسپتال لائی گئی لاش مسخ شدہ حالت میں تھی اور موت کی وجہ جاننے کے لیے ضروری نمونے اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

ٹیگز: