Wed, September 16, 2026

جنوبی کوریا کے اداکار گونگ یو کو ہراسانی کے جھوٹے الزام سے بری کردیا گیا

جنوبی کوریا کے اداکار گونگ یو کو ہراسانی کے جھوٹے الزام سے بری کردیا گیا

سئیول  : جنوبی کوریا کے مشہور اداکار گونگ یو کو ہراسانی کے جھوٹے الزامات میں عدالت نے بری کر دیا ہے۔ عدالت نے 40 سالہ خاتون کو جھوٹے الزامات لگانے پر 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

خاتون نے جنوری 2020 سے مارچ 2021 تک سوشل میڈیا پر 235 بار گونگ یو کے خلاف جھوٹے اور توہین آمیز تبصرے کیے تھے، جن میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے اسے ہراساں کیا اور دھمکایا۔

عدالت کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ گونگ یو اور اس خاتون کے درمیان کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا اور الزامات بے بنیاد تھے۔ اس لیے گونگ یو کو مکمل بری کر دیا گیا۔

گونگ یو نے نیٹ فلکس کی مشہور سیریز "سکوئڈ گیم" میں کام کیا ہے، جس نے انہیں عالمی شہرت دی ہے۔

ٹیگز: