غزہ: خان یونس سے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش مل گئی ہے۔ حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس لاش کو آج رات اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت غزہ سے 28 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کی جانی ہیں، اور بدلے میں اسرائیل 360 فلسطینی مزاحمت کاروں کی میتیں غزہ کو واپس کرے گا۔
دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فورسز نے غزہ سٹی اور خان یونس پر حملے کیے، جس میں 2 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں ایک اجتماعی قبر سے 51 مزید لاشیں بھی ملی ہیں۔
اس صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سیز فائر معاہدہ انتہائی نازک ہے اور امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ اس معاہدے کا احترام کیا جائے۔