کیلیفورنیا: ٹک ٹاک کے بڑھتے ہوئے اثرات کے جواب میں یوٹیوب نے اپنی شارٹس ویڈیوز کے لیے ویڈیو ایڈیٹر کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔
نئے فیچرز میں ویڈیوز میں باریک ایڈجسٹمنٹس، زوم اور اسنیپنگ کے آپشنز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، میوزک اور ٹیکسٹ شامل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
یوٹیوب نے مزید بتایا کہ آئندہ مہینوں میں گانے کے ساتھ کلپس خودکار طور پر سینک کرنے کا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔