کیلیفورنیا:گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کے collaboration فیچر سے متاثر ہو کر ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی ویڈیوز میں دوسرے افراد کو ٹیگ کر سکیں گے، جس سے ویڈیو کے ناظرین کے لیے نئے مواد اور تخلیق کاروں کو دریافت کرنا آسان ہو جائے گا۔
یہ فیچر اب محدود صارفین کو دستیاب ہے اور جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے فعال کر دیا جائے گا۔ جب کوئی صارف کسی کو ویڈیو میں ٹیگ کرے گا، تو دوسرے صارف کو دعوت دی جائے گی کہ وہ اس تعاون کو قبول کرے