Wed, September 16, 2026

یوٹیوب کا نیا تحفہ: یوٹیوب صارفین کے لیے بہترین اے آئی فیچر متعارف

یوٹیوب کا نیا تحفہ: یوٹیوب صارفین کے لیے بہترین اے آئی فیچر متعارف

کیلیفورنیا : یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور زبردست فیچر متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے اب آپ خود ہی اپنی ویڈیوز کے لیے بیک گراؤنڈ میوزک تیار کر سکیں گے – وہ بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی مدد سے!

یہ فیچر یوٹیوب کے "کریئیٹر میوزک" پلیٹ فارم پر دیا جا رہا ہے، جہاں آپ صرف چند تحریری ہدایات دیں گے، اور AI آپ کے لیے حسبِ منشا میوزک تیار کر دے گا۔ مثلاً آپ لکھ سکتے ہیں کہ "پُرسکون موسیقی جس میں صرف پیانو ہو" یا "ایڈونچر اسٹائل بیٹ جو ٹریول ویڈیو کے لیے ہو"، اور بس! موسیقی تیار ہو جائے گی۔

اگر آپ کو سمجھ نہ آئے کہ کیا لکھیں، تو یوٹیوب نے کچھ پہلے سے تیار ہدایات بھی رکھی ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ آسانی سے اپنی ضرورت کا میوزک بنوا سکتے ہیں۔ یہ موسیقی آپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی ویڈیو میں استعمال کر سکیں گے، اور سب سے اہم بات یہ کہ اس پر کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا – یعنی دل جمعی سے استعمال کریں۔

تاہم نیا فیچر سب سے پہلے امریکا میں دستیاب ہوگا،البتہ امید ہے کہ جلد ہی باقی دنیا کے صارفین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ٹیگز: