Wed, September 16, 2026

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطر کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون کی یقین دہانی

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطر کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون کی یقین دہانی

دوحہ:قطر کے سرکاری دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر قطری قیادت سے تفصیلی گفتگو کی اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کودہرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل شمشاد نے دوسری اعلیٰ سطح کی عسکری تعاون کمیٹی (HMCC) کے اجلاس میں شرکت کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمٰن آل ثانی اور چیف آف اسٹاف قطر آرمڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد المناع سے ملاقاتیں شامل تھیں۔

ملاقاتوں میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ قطر کی سول و عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔

قبل ازیں، قطر آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز پر جنرل شمشاد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ٹیگز: