Wed, September 16, 2026

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی ایچ کیو میں تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا اور مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات پر اتفاق کیا۔ تاجک مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیگز: