Wed, September 16, 2026

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات، خطے میں دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات، خطے میں دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے سرکاری دورہ بنگلہ دیش کے دوران آرمی ہیڈکوارٹرز میں بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقارالزمان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں اشتراک بڑھایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کی افواج کے مابین تعاون مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ غلط معلومات اور گمراہ کن پروپیگنڈا مہمات علاقائی استحکام کے لیے ایک ابھرتا ہوا چیلنج ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک نے جھوٹی خبروں کے خلاف مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو نئی جہت دینے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: