Wed, September 16, 2026

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : 24 دسمبر 2025 کو بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ آپریشن بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گرد مارے گئے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، جو مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہو رہا تھا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق، سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اپنی مہم جاری رکھیں گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

ٹیگز: