Wed, September 16, 2026

پہلگام حملہ: کشمیری عوام نے مودی سرکار کی سازش بے نقاب کر دی، فالس فلیگ آپریشن کے خلاف شدید ردعمل

پہلگام حملہ: کشمیری عوام نے مودی سرکار کی سازش بے نقاب کر دی، فالس فلیگ آپریشن کے خلاف شدید ردعمل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے عوام نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ حملے کو بھارت کی جانب سے رچائی گئی ایک اور "فالس فلیگ" کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ عوامی مظاہروں کے دوران "مودی مردہ باد" اور "امیت شاہ مردہ باد" کے نعرے فضا میں گونجتے رہے، جبکہ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بھارتی حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے واقعات کا سہارا لیتی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کی قابض فوج اور خفیہ ادارے اکثر اپنی ہی عوام اور فوجیوں کو نشانہ بنا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس احتجاج میں نوجوان، بزرگ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کر رہے تھے کہ بھارت کی ان "خود ساختہ کارروائیوں" کا سخت نوٹس لیا جائے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات بھارت کی طویل پالیسی کا حصہ ہیں جن کے ذریعے وہ نہ صرف کشمیریوں کی مزاحمت کو دبانا چاہتا ہے بلکہ عالمی توجہ بھی غلط رخ پر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

ٹیگز: