اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائی گئی تجارتی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت بحری امور نے اعلان کیا ہے کہ اب کسی بھی بھارتی پرچم والے بحری جہاز کو پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس فیصلے کے تحت پاکستانی بحری جہاز بھی اب بھارتی بندرگاہوں کا رخ نہیں کریں گے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام بھارت کے اس اعلان کے جواب میں کیا گیا ہے جس میں اس نے پاکستان سے ہر قسم کی درآمدات، خطوط، پارسلز اور بحری جہازوں کے داخلے پر مکمل پابندی لگا دی تھی۔