Wed, September 16, 2026

نیپرا کا بجلی صارفین پر ایک اور وار؛ فی یونٹ قیمت میں 1.63 روپے کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا کا بجلی صارفین پر ایک اور وار؛ فی یونٹ قیمت میں 1.63 روپے کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بجلی 1 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔
 یہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جسے اب جاری کر دیا گیا ہے۔ صارفین کو اس اضافے کے جھٹکے مارچ کے بجلی بلوں میں لگیں گے، جہاں یہ اضافی رقم ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے طور پر شامل کی جائے گی۔
 ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اس اضافے کا بوجھ لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں پڑے گا، وہ اس فیصلے سے مستثنیٰ رہیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کی تمام تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کے صارفین پر یکساں طور پر ہوگا۔

ٹیگز: