Wed, September 16, 2026

پاکستان کو ثالثی کا موقع ترکیہ کی حمایت سے ملا: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کو ثالثی کا موقع ترکیہ کی حمایت سے ملا: وزیراعظم شہباز شریف

استنبول: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی بھرپور معاونت کے باعث پاکستان کو اہم سفارتی ذمہ داری نبھانے کا موقع ملا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قائم دیرینہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

استنبول میں پاک۔ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ روابط کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور ان کی جڑیں مشترکہ تاریخ اور باہمی اعتماد میں پیوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی جنگِ آزادی کے دوران برصغیر کے مسلمانوں نے علی برادران کی قیادت میں بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جبکہ ترکیہ نے بھی ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دے کر دوستی کے اس رشتے کو ہمیشہ نبھایا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر رجب طیب اردوان کی مخلصانہ معاونت کے نتیجے میں پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا، اگرچہ یہ ایک نہایت حساس اور پیچیدہ سفارتی مرحلہ تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے سنجیدہ اور مثبت کوششیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جبکہ جنگ بندی ممکن ہو چکی ہے، تمام فریقین کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا چاہییں۔

ٹیگز: