اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ؛ صدر یورپی کونسل انتونیو کوسٹا نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کر کے اہم معاملات پر مشاورت کی۔ یورپی کونسل کے صدر نے خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے تعمیری اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔
ISLAMABAD: 20 April 2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 20, 2026
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call this evening from H.E. António Costa, President of the European Council.
During their cordial conversation, the two leaders exchanged views on the current situation in the Middle East.… pic.twitter.com/bNnqILfE1x
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر کوسٹا کو پاکستان کے حالیہ سفارتی مشن اور امن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دیرپا عالمی امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہے۔