Wed, September 16, 2026

بھارت جنگ کو معمول بنانا چاہتا ہے، یہ کسی کے مفاد میں نہیں:بلاول بھٹو

بھارت جنگ کو معمول بنانا چاہتا ہے، یہ کسی کے مفاد میں نہیں:بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت ہر دہشت گرد واقعے پر جنگی بیانیہ اپناتا ہے، جو خطرناک رجحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ہم حالیہ نسلوں کو ماضی کی غلطیوں کا خمیازہ نہیں بھگتنے دے سکتے۔

بلاول نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی معیار کے مطابق اقدامات کیے، جبکہ بھارت تحقیقات میں تعاون نہیں کرتا۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت اور بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگز: