Wed, September 16, 2026

آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے دور میں ووٹ چوری، بھارت کشمیری عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے:بلاول بھٹو

 آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے دور میں ووٹ چوری، بھارت کشمیری عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے:بلاول بھٹو

مظفر آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مظفرآباد میں حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے دور میں ووٹ چوری کی گئی اور ہمارا مینڈیٹ چھین کر کٹھ پتلی وزیراعظم بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے فیصلوں کی وجہ سے سیاسی خلا پیدا ہوا، تاہم فیصل راٹھور کے حلف کے بعد پیپلزپارٹی نے کشمیری سیاست کو دوبارہ فعال کیا۔

بلاول بھٹو نے بھارت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بھارت کشمیری عوام کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن یہ سازش بھی ناکام ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد مودی منہ چھپاتے پھر رہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ کشمیری عوام کی آواز عالمی سطح پر پہنچائی جائے گی اور خطے میں انصاف کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

ٹیگز: