Wed, September 16, 2026

قازقستان کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبال ، گارڈ آف آنر پیش

قازقستان کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبال ، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر صدر توکایووف کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور خوشگوار بات چیت کا تبادلہ ہوا۔ تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، اور مسلح افواج کے دستے نے صدر قازقستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے قازقستان کے صدر کو کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، جبکہ صدر توکایووف نے اپنے وفد کا تعارف وزیراعظم سے کرایا۔

بعد ازاں، صدر قازقستان نے وزیراعظم ہاؤس کے باغیچے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔واضح رہے کہ صدر قاسم جومارت توکایووف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ٹیگز: