Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا بشکیک میں شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

وزیراعظم شہباز شریف کا بشکیک میں شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

بشکیک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغزستان کے صدارتی محل پہنچ گئے، جہاں کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کی آمد پر ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور پاکستان و کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم اور کرغز صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، جبکہ کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے وفود کے ارکان سے تعارف حاصل کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کرغز صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔

ٹیگز: