Wed, September 16, 2026

ترک صدر طیب رجب اردگان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے

ترک صدر طیب رجب اردگان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے

ریاض: ترک صدر طیب رجب اردگان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کا استقبال ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے کیا، اور جب وہ قصر الیمامہ پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا گرم جوشی سے خیرمقدم کیا۔ شاہی محل پہنچنے پر اردگان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی۔ اس ملاقات میں سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سولر انرجی کے شعبے میں ایک اہم معاہدہ طے پایا، جس کے مطابق سعودی عرب ترکیہ میں پانچ گیگاواٹ سولر انرجی کے منصوبے لگائے گا۔

ٹیگز: