Wed, September 16, 2026

ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان کے ساتھ دوستی پر اظہار خیال

ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان کے ساتھ دوستی پر اظہار خیال

استنبول : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان ہمارا سچا اور وفادار اتحادی ملک ہے، اور پاک ترک دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ انہوں نے یہ بات بحری پلیٹ فارمز کی شمولیت کے حوالے سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر اردوان نے بتایا کہ آج ہم کامیاب آزمائشوں کے بعد PNS خیبر پاکستان کے حوالے کر رہے ہیں۔ ترکی نے پاکستان کی بحریہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے چار ملگیم جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ کیا تھا۔ ان میں سے پہلا جہاز PNS بابر 24 مئی 2024 کو پاکستان کو دیا جائے گا، جبکہ تیسرا جہاز PNS بدر جون 2026 تک اور چوتھا جہاز PNS طارق 2027 کے آغاز میں پاکستان بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ یہ جدید ترین جہاز پاکستان کی بحریہ کی طاقت میں مزید اضافہ کریں گے۔

اردوان نے کہا کہ پاک ترک دوستی ہمیشہ ترقی کرے گی، مضبوط ہوگی، اور دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ برقرار رہے گی۔

ٹیگز: