Wed, September 16, 2026

یوٹیوب شارٹس میں اے آئی کی نئی سہولیات، ویڈیو بنانے کا عمل مزید آسان ہو گیا

یوٹیوب شارٹس میں اے آئی کی نئی سہولیات، ویڈیو بنانے کا عمل مزید آسان ہو گیا

کیلیفورنیا: مشہور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے شارٹس فیچر کے لیے کئی جدید مصنوعی ذہانت (AI) کے ٹولز متعارف کروا دیے ہیں، تاکہ ویڈیو بنانے والوں کو تیزی اور آسانی سے معیاری مواد تخلیق کرنے میں مدد دی جا سکے۔

یوٹیوب کی حالیہ بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹولز گوگل ڈیپ مائنڈ کی جدید ٹیکنالوجی "Veo 3" پر کام کرتے ہیں، جو صارفین کو کم وقت میں بہتر ویڈیوز تخلیق کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

یوٹیوب نے گوگل ڈیپ مائنڈ کے تعاون سے "Veo 3 Fast" نامی ایک نیا، مفت ٹول بھی متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنے موبائل فون پر صرف ایک خیال دے کر پروفیشنل معیار کی ویڈیوز بنا سکیں گے، جن میں اب آواز کا بھی اضافہ ممکن ہوگا۔

یہ فیچر فی الوقت صرف امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، اور نیوزی لینڈ کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور جلد اسے دنیا کے دیگر حصوں میں بھی لانچ کیا جائے گا۔

ٹیگز: