Wed, September 16, 2026

محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے 7 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ موسم کے ماہرین کے مطابق، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ 6 اگست کو بلوچستان میں تیز بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا، اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کی توقع ہے۔

گزشتہ رات اسلام آباد میں مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ کراچی میں بھی رات کو کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔

اس کے علاوہ، راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے ہیں، اور کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

ٹیگز: