Wed, September 16, 2026

کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان؛محکمہ موسمیات کا انتباہ

کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان؛محکمہ موسمیات کا انتباہ

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ آج خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، 19 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، خاص طور پر راولپنڈی، مری اور گلیات کے علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ نے کہا ہے کہ موسلادھار بارشوں، آندھی اور جھکڑ کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور روزمرہ زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، لہٰذا مسافروں کو موسم کے مطابق حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: