Wed, September 16, 2026

بھارتی عزائم خاک میں: پاکستان کی سفارتی 'سرجیکل اسٹرائیک'، مودی سرکار کو عالمی محاذ پر عبرتناک شکست

بھارتی عزائم خاک میں: پاکستان کی سفارتی 'سرجیکل اسٹرائیک'، مودی سرکار کو عالمی محاذ پر عبرتناک شکست

نیویارک/ اسلام آباد :نامور امریکی جریدے "فارن پالیسی" نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے پرخچے اڑا دیے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے عالمی بساط پر بھارت کو 'ناک آؤٹ' کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہو گیا ہے اور اسلام آباد اب واشنگٹن سے بیجنگ تک سفارتکاری کا نیا محور بن چکا ہے۔
 ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی کامیاب ثالثی نے بھارت کو مشرقِ وسطیٰ کے منظرنامے سے آؤٹ کر دیا ہے۔ بھارت اب صرف بیانات تک محدود ہے جبکہ پاکستان عملی طور پر عالمی امن کا ضامن بن کر ابھرا ہے۔پاکستان نے کمال مہارت سے امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کے درمیان ایک ناگزیر پل کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ جریدے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مودی کے بجائے پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت پر بھروسہ کرنے کو ترجیح دی ہے۔
 سوشانت سنگھ نے لکھا کہ خطے میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے۔ پاکستان کی موجودہ قیادت کی 'عملی سفارتکاری' نے بھارت کے پروپیگنڈا بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ رپورٹ میں مودی کی خارجہ پالیسی کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کا واشنگٹن میں اثر و رسوخ تیزی سے کم ہوا ہے جبکہ پاکستان نے 1971 کے بعد پہلی بار اپنی تاریخی سفارتی اہمیت دوبارہ حاصل کر لی ہے۔
بھارتی تجزیہ کار کے مطابق عالمی طاقتیں اب پاکستان کو نظرانداز کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک ایٹمی قوت ہے بلکہ عالمی سفارتکاری کا وہ کھلاڑی ہے جس کے بغیر خطے کا امن ناممکن ہے۔

ٹیگز: