Wed, September 16, 2026

مودی سرکار کے گرد 'ایپسٹین فائلز' کا گھیرا: اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں محاذ، مودی کے عالمی امیج کو بڑا دھچکا

مودی سرکار کے گرد 'ایپسٹین فائلز' کا گھیرا: اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں محاذ، مودی کے عالمی امیج کو بڑا دھچکا

نئی دہلی: بدنامِ زمانہ امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کے جنسی سکینڈل کی نئی فائلز نے بھارتی سیاست میں زلزلہ برپا کر دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا نام ان دستاویزات میں سامنے آنے پر بھارت کی تمام بڑی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔
بھارتی ایوانوں میں آج کا دن ہنگامہ آرائی کے نام رہا، جہاں اپوزیشن  کے "سچ بولو، وضاحت دو" کے نعرے  ایوان میں گونجتے رہے۔    پرینکا گاندھی کا وار: کانگریس کی سینئر رہنما پرینکا گاندھی نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "جب دنیا کے سب سے بڑے مجرموں کی لسٹ میں ملک کے وزیراعظم کا نام آئے، تو یہ 140 کروڑ بھارتیوں کی توہین ہے۔
 عام آدمی پارٹی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم خود ایوان میں آکر بتائیں کہ ان کا ایپسٹین سے کیا تعلق تھا اور وہ کتنی بار ان کے ساتھ رابطے میں رہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے فائلز کے مندرجات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب بی جے پی کا 'اخلاقیات کا چہرہ' بے نقاب ہو چکا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ سکینڈل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مودی سرکار عالمی سطح پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی تھی ۔ بی جے پی نے ان الزامات کو "بیرونی سازش" قرار دے کر مسترد کیا ہے، تاہم اپوزیشن نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ٹیگز: