Wed, September 16, 2026

آپریشن غضب للحق‘: جنگی محاذ کے بعد پروپیگنڈا محاذ پر بھی افغان طالبان کو عبرتناک شکست،جھوٹ بے نقاب  ہوگیا

آپریشن غضب للحق‘: جنگی محاذ کے بعد پروپیگنڈا محاذ پر بھی افغان طالبان کو عبرتناک شکست،جھوٹ بے نقاب  ہوگیا

راولپنڈی/لندن: پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی 'آپریشن غضب للحق' نے افغان طالبان رجیم کے جنگی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ میدانِ جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد اب طالبان قیادت نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے، جسے برطانوی نشریاتی ادارے  نے عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک تباہ شدہ طیارے کے ملبے کی تصاویر شیئر کر کے اسے حالیہ کشیدگی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا تھا۔ بی بی سی کی تحقیق کے مطابق یہ تصاویر 2025 کی ہیں اور ایک پرانے تربیتی طیارے کے حادثے سے متعلق ہیں۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پاک فوج کی موثر اور دردناک کارروائی کے بعد افغان طالبان کے پاس اپنی ہزیمت چھپانے کا کوئی راستہ نہیں بچا۔

ٹیگز: