Wed, September 16, 2026

چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی پلیٹ فارمز پر جیبلی اسٹوڈیو طرز کی اینیمیٹڈ تصاویر بنانے کا فیچر متعارف

چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی پلیٹ فارمز پر جیبلی اسٹوڈیو طرز کی اینیمیٹڈ تصاویر بنانے کا فیچر متعارف

نیویارک : چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی پلیٹ فارمز جیسے گروک نے حال ہی میں صارفین کے لیے جیبلی اسٹوڈیو کے مشہور اینیمیٹڈ انداز میں تصاویر بنانے کا فیچر فراہم کیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی اپنے صارفین کو ہر روز تین تصاویر جیبلی اسٹوڈیو طرز میں بنانے کی مفت سہولت دے رہا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے، صارفین کو صرف اپنی تصویر اپ لوڈ کرنی ہوتی ہے اور پھر اے آئی کو ہدایت دینی ہوتی ہے کہ تصویر کو جیبلی اسٹوڈیو کے انداز میں تبدیل کیا جائے۔ چند سیکنڈز میں، تصویر اینیمیٹڈ جیبلی اسٹوڈیو طرز میں بدل جاتی ہے۔ یہ فیچر نہ صرف چیٹ جی پی ٹی بلکہ گروک، پرزما، فوٹوفونیا اور دیگر اے آئی پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہے۔

اگرچہ یہ ٹیکنالوجی تخلیقی افراد کے لیے ایک نیا اور دلچسپ تجربہ پیش کرتی ہے، لیکن ماہرین اس کے غلط استعمال کے حوالے سے بھی خبردار ہیں، خاص طور پر ذاتی تصاویر کی حفاظت کے حوالے سے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال پرائیویسی اور سکیورٹی کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

سٹوڈیو جیبلی، جو جاپان کا معروف اینیمیٹڈ فلم اور کتاب ساز ادارہ ہے، 1985 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کے منفرد اینیمیٹڈ اسٹائل نے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔ اب جیبلی اسٹوڈیو طرز کی اینیمیٹڈ تصاویر کا یہ ٹرینڈ دنیا بھر میں مقبول ہو چکا ہے۔

ٹیگز: