Wed, September 16, 2026

27ویں ترمیم آسانی سے منظورہوگی، آصف زرداری شطرنج کے ماہر:فیصل واوڈا

27ویں ترمیم آسانی سے منظورہوگی، آصف زرداری شطرنج کے ماہر:فیصل واوڈا

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں اور 27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں آسانی سے منظور ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان دے کر مثبت قدم اٹھایا ہے، اور پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق ترمیم پر معمولی بحث بھی کرائی جائے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے 27ویں ترمیم ناگزیر ہے، اور ضرورت پڑی تو 28ویں ترمیم بھی لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم مکمل طور پر نافذ نہیں ہوئی، اور سیکیورٹی و تعلیم جیسے معاملات میں وفاق کا کردار مضبوط ہونا چاہیے۔

ٹیگز: