Thu, September 17, 2026

یوٹیوب نے نیا لائیک بٹن انیمیشن فیچر متعارف کرادیا

یوٹیوب نے نیا لائیک بٹن انیمیشن فیچر متعارف کرادیا

کیلیفورنیا : یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ویڈیوز پر لائیک کرنے کا ایک نیا اور دلچسپ طریقہ متعارف کرایا ہے۔ اب جب بھی آپ یوٹیوب پر کسی ویڈیو کو لائیک کریں گے، تو لائیک بٹن کے ساتھ ایک مختصر انیمیشن بھی دکھائی دے گی۔

یہ نیا فیچر فی الحال صرف کچھ مخصوص ویڈیوز پر دستیاب ہے، اور انیمیشن ویڈیو کے موضوع کے مطابق بدلتی ہے۔ جیسے اگر آپ آٹو ریسنگ یا گاڑیوں سے متعلق ویڈیو دیکھ رہے ہیں، تو لائیک بٹن ٹائر کی اسپننگ یا دھوئیں کا انیمیشن دکھائے گا۔ اسی طرح اگر آپ کوئی تعلیمی ویڈیو دیکھ رہے ہیں، تو لائیک بٹن ایک روشن بلب میں تبدیل ہو جائے گا۔

اس فیچر کا اعلان اکتوبر 2025 میں کیا گیا تھا، اور اب یہ عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس وقت 20 مختلف انیمیشنز موجود ہیں، اور یہ انیمیشن ویڈیو کے موضوع پر منحصر ہیں۔ کتوں اور بلیوں کی ویڈیوز کے لیے بھی خاص انیمیشنز تیار کی گئی ہیں، مگر بچوں کی ویڈیوز کے لیے ابھی تک یہ فیچر شامل نہیں کیا گیا۔

اس نیا فیچر یوٹیوب کو مزید انٹرایکٹو اور تفریحی بناتا ہے، جس سے صارفین کا تجربہ مزید دلچسپ ہو جائے گا۔

ٹیگز: