Wed, September 16, 2026

قومی سلامتی 'پاور سیونگ موڈ' پر: کینیڈین وزیراعظم کے خطاب کے دوران اجیت دوول کی گہری نیند

قومی سلامتی 'پاور سیونگ موڈ' پر: کینیڈین وزیراعظم کے خطاب کے دوران اجیت دوول کی گہری نیند

اوٹاوا / نئی دہلی: کینیڈا میں منعقدہ ایک اہم سفارتی تقریب اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ موجود ان کے قومی سلامتی کے مشیر (NSA) اجیت دوول دورانِ اجلاس اونگھتے ہوئے پائے گئے۔ کینیڈین وزیراعظم  مارک کارنی  کی تقریر کے دوران اجیت دوول کی آنکھ لگنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان آ گیا ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب مارک کارنی اور نریندر مودی کی مشترکہ پریس کانفرنس جاری تھی۔ جسٹن ٹروڈو جب اہم عالمی معاملات پر گفتگو کر رہے تھے، تو کیمرے کا رخ اچانک اجیت دوول کی جانب مڑا، جو کرسی پر براجمان آنکھیں بند کیے سکون کی نیند لیتے دکھائی دیے۔
ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی صارفین نے مزاحیہ جملوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ایک صارف نے لکھا، "لگتا ہے لمحہ بھر کے لیے بھارتی قومی سلامتی نے 'پاور سیونگ موڈ' آن کر لیا ہے۔ایک اور تبصرہ نگار کا کہنا تھا، "سفارتی ماحول شاید اتنا پُرامن تھا کہ ملک کی سلامتی کے ضامن کو بھی جھپکی آ گئی"۔ بعض صارفین نے جسٹن ٹروڈو کی تقریر کو 'لوری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے دوول صاحب پر جادوئی اثر کر دیا۔

ٹیگز: