Wed, September 16, 2026

اجیت دوول کا بیان بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اجیت دوول کا بیان بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی عوام کو حقائق سے دور رکھ کر گمراہی پھیلا رہے ہیں۔

ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، اور اس کے ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کا پروپیگنڈا اب دنیا سے چھپا ہوا نہیں رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہیں پاکستان کے لیے خطرہ ہیں اور جب تک یہ ختم نہیں ہوتیں، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات ممکن نہیں۔

ٹیگز: