ماسکو : بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت کی۔ ملاقات کی تفصیلات ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہیں۔
یہ ملاقات ایسے موقع پر ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے بھارت پر اضافی ٹیرفز عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد خطے میں تجارتی اور سفارتی تعلقات پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔